انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سفر کے لیے سہولتیں خلفاء عباسیہ نے عراق، حجاز، فارس، خراسان، موصل، شام وغیرہ میں راستوں کی حفاظت ونگرانی اور مسافروں کے امن وامان سے گزر جانے کے لیے معقول انتظام کیے تھے، فوجی دستے متعین تھے، جابہ جا تھوڑے تھوڑے فاصلہ پرچوکیاں قائم تھیں، ہرایک منزل پرشاہی گھوڑے، اونٹ اور دوسری سواریاں موجود رہتی تھیں، ایک مکان ہرمنزل پرمسافروں کے ٹھہرنے اور آرام کرنے کے لیے ہوتا تھا، شاہی سواریوں پرجومحکمہ ڈاک کے ماتحت ہوتی تھیں، کرایہ دے کرعام لوگ بھی سفر کرسکتے تھے، کبھی کبھی اگرکسی زبردست ڈاکو یاباغی کی وجہ سے راستے مخدوش ہوجاتے توتجارتی قافلوں کے ساتھ شاہی فوج بھیجی جاتی تھی، حاجیوں کے قافلوں کے ساتھ جوشخص امیرِحج ہوکر جاتا تھا اس کے ساتھ ایک فوج بھی ہوتی تھی اور وہ حاجیوں کی حفاظت کرتا تھا۔