انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا محلہ کی اذان دیگر مقامات کے لئے کافی ہے؟ جس جگہ نماز ادا کی جاتی ہو؛ لیکن باضابطہ مسجد شرعی نہ ہو، اذان دی جانی ضروری نہیں؛ ایسی جگہ یا باغ یا گھر وغیرہ میں جماعت سے نماز پڑھی جائے تو اذان دینا بہتر تو ہے؛ لیکن اگر مسجدِ محلہ کی اذان کی آواز وہاں تک پہونچتی ہو تو بغیر اذان کے نماز پڑھ لینے میں کوئی کراہت نہیں، وہی اذان سب کے لیے کافی ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۳۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۸۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)