انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مدینہ میں اسلام کے سفیر یثربی مسلمانوں کا یہ قافلہ جب یثرب روانہ ہونے لگا تو حضورﷺ نے ان کی درخواست پر حضرت مصعبؓ بن عمیر کو بطور اتالیق روانہ فرمایا، حضرت مصعب ؓ بن عمیر یثرب پہنچ کر حضرت اسعدؓ بن زرارہ کے مکان میں ٹھہرے جو سال گذشتہ ہی اسلام لا چکے تھے اور اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہوگئے تھے، مدینہ میں حضرت مصعبؓ بن عمیر مقری کے خطاب سے مشہور ہوئے(مقری کے معنٰی ہیں استاد، معلم، پڑھانے والا) ان کا روزانہ کا معمول تھا کہ انصار کے ایک ایک گھر کا دورہ کرتے ، لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے اور قرآن مجید پڑھ کر سناتے ، روزآنہ ایک دو نئے آدمی اسلام قبول کرلیتے تھے ، رفتہ رفتہ مدینہ کے گھر گھر میں اسلام پھیل گیا، قبیلہ نبیت میں مسجد کی بنیاد پڑی، حضرت اسعدؓ بن زرارہ نے نماز با جماعت کا اہتمام کیا اورحضرت مصعبؓ بن عمیر کی امامت میں نماز ہونے لگی۔