انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** انگلی کے اشارے سےچاند کا حرکت کرنا بیہقی،صابونی ،خطیب اور ابن عساکر نے عباس بن عبدالملطلب سے روایت کی ہے ،عباس کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریمﷺ سے کہا کہ میرے اسلام لانے کا سبب آپ کی نبوت کی ایک علامت ہوئی ہے وہ علامت یہ ہے کہ جس وقت آپ اپنی ابتدائی عمر میں اپنی نیگور ے میں آرام فرمایا کرتے تھے اور آپ اپنی انگلی سے چاند کی طرف اشارہ کرتے تھے تو جس طرف آپ اشارہ کرتے چاند اسی طرف جھک جاتا تھا، آنحضورﷺ نے فرمایا کہ میں چاند سے باتیں کرتا تھا چاند مجھے رونے سے باز رکھتا تھا اور جب چاند عرش کے نیچے سجدہ کے لیے گرتا تھا تو میں اس کے گرنے کی آواز سنتا تھا، صابونی کا بیان ہے کہ یہ روایت معجزات میں حسن ہے۔