انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کسی امام کی قراءت سمجھ میں نہ آئے تو اس کی امامت کیسی ہے؟ ایسا شخص جس کا قرآن پاک پڑھنا مقتدیوں کی سمجھ میں نہ آتا ہو کہ امام صاحب کیا پڑھ رہے ہیں، نیز آیات صحیح پڑھ رہے ہیں یا غلط؟ تو ایسے میں دو صورتیں ہوں گی کہ مقتدی کم فہم ہیں یا امام نااہل ہے، پہلی صورت میں نماز صحیح ادا ہوجائےگی، دوسری صورت میں کراہت کے ساتھ ہوگی، بشرطیکہ کوئی مفسدِ صلوٰۃ عمل پیش نہ آئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۶۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۶۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)