انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** طلب باراں کی ایک اور دعاء حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ سے نے استسقاء کے لئے یہ دعا کی تھی اَللّٰھُمَّ اَسْقِ عِبَادَکَ وَبَھائِمَکَ وَانْشُرْرَحْمَتَکَ وَاَحِیْ بَلَدَکَ الْمَیِّت (اذکار:۱۵۰،حصن:۳۳۴،ابوداؤد،بسند صحیح) حضرت سمرہ بن جندب ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے استسقاء کے موقع پر یہ دعاء فرمائی تھی اَللّٰھُمَّ اَنْزِلْ عَلٰی اَرْضِنَا زِیْنَتَھَا وَسُکْنٰھَا (بزار،مجمع الزوائد:۲/۲۱۵،حصن:۳۳۴،ابوعوانہ،بسندصحیح) ترجمہ:اے اللہ ہماری زمین پر اس کی رونق وبہار اوراس کا چین وسکون نازل فرما۔