انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ترویحہ کی مقدار کیا ہےاور اس میں کیا پڑھا جائے؟ ہر ترویحہ یعنی ہر چار رکعت کے بعد اتنی ہی دیر یعنی چار رکعت کے موافق جلسۂ استراحت مستحب ہے، (اسی طرح پانچویں ترویحہ کے بعد وتر سے پہلے بھی بیٹھنا مستحب ہے، لیکن اگر مقتدیوں پر اس سے گرانی ہو تو نہ بیٹھے، (عالمگیری) اور اتنی دیر تک اختیار ہے کہ تسبیح، قرآن شریف، نفلیں جو دل چاہے پڑھے، اہل مکہ کا معمول طواف کرنے اور دو رکعت نفل پڑھنے کا ہے اور اہل مدینہ معمول چار رکعت پڑھنے کا ہے(کبیری)، اور یہ دعاء بھی منقول ہے: سبحان ذی الملک و الملکوت، سبحان ذی العزت و العظمۃ و القدرۃ و الکبریاء و الجبروت، سبحان الملک الحی الذی لا یموت ، سبوح ، قدوس ، رب الملائکۃ و الروح، لا الہ الا اللہ ، نستغفر اللہ ، نسئلک الجنۃ و نعوذبک من النار ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۳،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۷۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ عثمانی:۱/۵۰۳، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۳۹۱،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)