انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا وتر کی قضاء میں بھی ترتیب لازم ہے؟ قضاء میں بھی فرض اور وتر کے مابین ترتیب لازم ہے، البتہ غیر صاحبِ ترتیب کی قضاء میں دوسری نمازوں طرح فرض اور وتر کے درمیان بھی ترتیب ساقط ہے، جس کے ذمہ پانچ فرض نمازوں سے زیادہ قضاء ہوں وہ غیر صاحبِ ترتیب ہے، اس تعداد میں وتر داخل نہیں ، وتر کے علاوہ چھ یا اس سے زیادہ فرائض قضاء ہوں تو ترتیب ساقط ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)