انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت شیخ ابو السعود ابی العشائرؒ (۱)جو اپنے آپ کو نصیحت نہ کرے وہ تم کو کیا نصیحت کرےگا، اور جس نے خود اپنے سے خیانت کی تم اس کی خیانت سے مامون نہ رہو ۔ (۲)جو تم کو دنیا یاد دلائے اور اس کی تعریف کرے تو تم اس شخص سے بھاگو ۔ (۳)جو شخص تمہارے مولیٰ تعالیٰ سے غفلت کا سبب ہو تو تم اس سے اعراض کرو ، اور ان وساوس کو نیست ونابود کردو جو دنیا کی محبت کا باعث ہوں ، اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ذریعہ ان کی طرف سے توجہ ہٹاؤ ۔ (۴)دل کی صلاح و درستگی توحید و صدق میں ہے اور اس کا فساد شرک و ریا ءمیں ہے ۔ (۵)اولیاء اللہ جس مقام تک پہونچے ہیں وہ کثرتِ اعمال کی وجہ نہیں بلکہ ادب کے ذریعہ سے پہونچے ہیں ۔ (۶)جس شخص سے مخلوق برگشتہ ہوجائے اور اس کے اندر ذرّہ برابر بھی تغیر ہوجائے تو سمجھ لو کہ وہ ابھی مخلوق کے ساتھ واقف ہے اور اپنے پروردگار کے ساتھ مشرک ہے۔