انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تہجد کی نماز کس عمر میں پڑھنا چاہئے؟ تہجد پڑھنے کے لئے کسی عمر کی تخصیص نہیں، اللہ تعالیٰ توفیق دے تو ہر مسلمان کو پڑھنا چاہئے، اپنی طرف سے تو اہتمام یہی ہونا چاہئے کہ تہجد کبھی چھوٹنے نہ پائے، لیکن اگر کبھی نہ پڑھ سکے تب بھی کوئی گناہ نہیں، ہاں!جان بوجھ کربے ہمتی سے نہ چھوڑے، اس سے بے برکتی ہوتی ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)