انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سفر حج سے واپس آنے والے حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک غلام آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اورکہا میں حج کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ اس کے ساتھ چند قدم چلے،آپ ﷺ نے فرمایا اے غلام زَوَّدَکَ اللہُ التَّقْویٰ،وَوَجَّھَکَ فِیْ الْخَیْرِ وَکَفَاکَ الْھَمَّ پھر جب وہ لوٹ کر آیا،تو آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اورسلام کیا، آپ ﷺ نے کہا اے غلام! اوریہ دعاء دی۔ قَبِلَ اللہُ حَجَّکَ وَغَفَرَذَنْبَکَ وَاَخْلَفَ نَفْقَتَکَ ترجمہ: اللہ تمہارا حج قبول کرے،تمہارے گناہ معاف کرے،تمہارے صرفہ کا بدل عطا فرمائے۔ (اذکار:۱۹۵،ابن سنی:۴۵۴) حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے(حجاج کی واپسی پر دعا دیتے ہوئے) کہا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجِّ وَلِمَنِ اسْتَغَفَرلَہُ الحَاجُّ ترجمہ:اے اللہ حجاج کی مغفرت فرما اورجس کے لئے حجاج دعائے مغفرت کریں، اس کی بھی مغفرت فرما۔ (بیہقی،اذکار:۱۹۵)