انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابورہم اشعریؓ نام ونسب مجدی نام،ابورہم کنیت،سلسلۂ نسب یہ ہے،مجدی بن قیس بن حضار بن جرب بن عامر بن بکر بن عامر بن عذر بن وائل بن ناجیہ بن جماہر بن اشعر، حضرت ابورہم مشہور صحابی حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کے چھوٹے بھائی تھے۔ (استیعاب:ق/۲۷۸) اسلام وہجرت بڑے بھائی کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے اوران ہی کےساتھ حبشہ گئے اورحضرت جعفرؓ کے ساتھ مدینہ آئے،یہ جنگ خیبر کا زمانہ تھا،مگر ابورہمؓ اس میں شریک نہ ہوسکے تھے،تاہم آنحضرتﷺ نے خیبر کے مال غنیمت میں ان کا حصہ بھی لگایا اورفرمایا تم لوگ دوہرے مہاجر ہو،ایک مکہ سےحبشہ کی ہجرت دوسری حبشہ سے مدینہ کی۔ (اسدالغابہ:۳/۲۴۵) مدینہ آنے کے بعد سے ان کے حالات کا پتہ نہیں چلتا،پھر دورفتن میں نظر آتے ہیں،یہ طبعاً ہنگامہ پسند تھے،فتنہ کے زمانہ میں بھی بہت نکلتے تھے اورحضرت ابوموسیٰ ان کو روکتے تھے۔