انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۵)شیعہ کتب حدیث کے فارسی ترجمہ (۱)ملا قزوینی نے علامہ محمدبن یعقوب الکلینی (۳۲۹ھ) کی کتاب "الکافی" (ایران سے آٹھ جلدوں میں شائع ہوئی ہے) کا ترجمہ "الصافی" کے نام سے لکھا ہے، جسے ہندوستان میں مطبع منشی نولکشور نے اصول کافی تک چار ضخیم جلدوں میں شائع کیا ہے، مترجم کا نام ملا محمدخلیل ہے۔ (۲)"من لایحضرہ الفقییہ" مؤلفہ شیخ صدوق ابن بابویہ القمی (۳۸۱ھ) کا ترجمہ ملامحمدتقی المجلسی (۱۰۷۰ھ) نے شرح "الفقیہ" کے نام سے کیا ہے، ساتھ ساتھ شرح بھی ہے، مترجم مشہور شیعہ مصنف ملا باقر مجلسی کے والد تھے، یہ فارسی شرح چار ضخیم جلدوں میں ایران سے شائع ہوئی ہے۔