انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تاریخ کے ماخذ تاریخ کے ماخذوں کو عموماً تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے. (۱) آثارِ مضبوطہ. (۲)آثارِ منقولہ. (۳)آثارِ قدیمہ. آثارِ مضبوطہ سے مراد تمام لکھی ہوئی چیزیں ہیں،مثلا کتابیں، یادداشتیں،دفتروں کے کاغذ،پروانے،فیصلے،دستاویزیں اوراحکام وغیرہ۔ آثارِ منقولہ سے مراد زبان زدباتیں ہیں،مثلاً کہانیاں،نظمیں،ضرب الامثال وغیرہ۔ آثارِ قدیمہ سے مراد پُر انے زمانے کی نشانیاں ہیں،مثلاً شہروں کے خرابے،قلعے،مکانات،عمارتوں کے کتبے،پتھروں کی تصویریں،پُرانے زمانے کے ہتھیار،سکے،برتن وغیرہ لیکن ان ہرسہ اقسام کے سامانوں سے فائدہ اُٹھانا اورتاریخ مرتب کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے،اعلیٰ درجہ کی ذہانت ،محنت،ہمت،شوق اوربصیرت کے بغیر یہ تمام سامان ہیچ معلوم ہوتے ہیں،علاوہ بریں ان قوموں کے مخصوص مراسم مخصوص عادات وخصائل،مخصوص خط وخال اورجغرافیائی حالات بھی بہت کچھ مورخ کے لئے مددگار ثابت ہوجاتے ہیں۔