انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حجر اسود کو بوسہ لیتے وقت حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ جب حجر اسود کا استیلام فرماتے تو یہ دعاء پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اِیْمَاناً بِکَ وَتَصْدِیْقاً بِکِتَابِکَ وَاِتِّبَاعِ سُنَّۃِ نَبِیِّکَ ﷺ (الدعاء:۲/۱۲۰۱) ترجمہ:اے اللہ تجھ پر ایمان لاتے ہوئے تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے۔ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ حجر اسود کے استیلام کے وقت یہ دعاء پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اِیْمَاناً بِکَ وَتَصْدِیْقًا بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّکَ عَلَیْہِ السَّلَامُ (الدعاء للطبرانی:۲/۱۲۰۱) ترجمہ: اے اللہ تجھ پر ایمان لاتے ہوئے تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے تیرے نبی کی سنت اختیار کرتے ہوئے۔ حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ جب وہ استیلام رکن کا کرتے تو یہ دعاء پڑھتے: بِسْمِ اللہِ وَاللہُ اَکْبَرُ حضرت ابراہیم نخعی ؒ سے منقول ہے کہ وہ حجر اسودکے استیلام کے وقت یہ دعا پڑھتے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ اَللّٰھُمَّ تَصْدِیْقاً بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّکَ ﷺ (الدعاء:۲/۱۲۰۲) حضرت ابن عمرؓ اورحضرت علی ؓ دونوں کی روایت بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ اَللّٰھُمَّ اِیْمَاناً بِکَ آخر تک استیلام کے وقت پڑھتے یہی اکابر کا معمول ہے۔