انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جماعت کی نماز کی فضیلت اللہ تعالی نے فرمایا:وَارْکَعُوْا مَعَ الرَّاکِعِیْنَ(البقرة:۴۳) رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔حوالہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:صَلٰوۃُ الْجَمَاعَۃِ تَفْضُلْ صَلٰوۃَ الْفَذّ لِسَبْعٍ وَّعِشْرِیْنَ دَرَجَۃً ۔ جماعت کی نماز تنہا نماز سے ستائیس درجہ بڑھی ہوئی ہے ۔ (بخاري بَاب فَضْلِ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ۶۰۹) بند نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی جماعت کے ساتھ نماز کی پابندی کی ہے ، حتی کہ آپ نے مرض الوفات میں بھی جماعت نہیں چھوڑی۔حوالہ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَذَكَرْنَا الْمُوَاظَبَةَ عَلَى الصَّلَاةِ وَالتَّعْظِيمَ لَهَا قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَأُذِّنَ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ وَأَعَادَ فَأَعَادُوا لَهُ فَأَعَادَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَصَلَّى فَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَأَنِّي أَنْظُرُ رِجْلَيْهِ تَخُطَّانِ مِنْ الْوَجَعِ فَأَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَكَانَكَ ثُمَّ أُتِيَ بِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِهِ قِيلَ لِلْأَعْمَشِ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاتِهِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ بِرَأْسِهِ نَعَمْ (بخاري بَاب حَدِّ الْمَرِيضِ أَنْ يَشْهَدَ الْجَمَاعَةَ ۶۲۴) بند مگر شاذو نادر ہی ایسا ہو ا ہے۔ اسی طرح صحابۂ کرام بھی جماعت کی پابندی کرتے تھے ، جماعت سے یا تو معذو ر یا ایسا منافق ہی پیچھے رہ جاتا جس کا نفاق ظاہر ہو چکا ہو، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا:جماعت صحابہ كےبارے میں ہمارا یہ مشاہدہ تھا کی کوئی شخص نماز سے پیچھے نہیں رہتا سوائے ایسے منافق کے جس کا نفاق معلوم ہو چکا ہو یا مریض ؛ اگر چہ کہ مريض دو آدمیوں کے درمیان چل کر نماز کو آتا ، اور فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنن ہدی سکھایا اور سنن ہدی میں سے اس مسجد میں نماز پڑھنا ہے جس میں اذان دی جاتی ہو۔حوالہ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْ الصَّلَاةِ إِلَّا مُنَافِقٌ قَدْ عُلِمَ نِفَاقُهُ أَوْ مَرِيضٌ إِنْ كَانَ الْمَرِيضُ لَيَمْشِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ حَتَّى يَأْتِيَ الصَّلَاةَ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَنَا سُنَنَ الْهُدَى وَإِنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى الصَّلَاةَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي يُؤَذَّنُ فِيهِ(مسلم، بَاب صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى ۱۰۴۵) بند مسئلہ: تمام نمازوں میں جمعہ کے علاوہ امام کے ساتھ ایک آدمی سے جماعت منعقد ہو جاتی ہے۔حوالہ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا(بخاري بَاب اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ ۶۱۸)عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ(ابن ماجه بَاب الِاثْنَانِ جَمَاعَةٌ ۹۶۲) بند مسئلہ:امام کے علاوہ تین آدمیوں سے جمعہ کی نماز کی جماعت منعقد ہو جاتی ہے ۔حوالہ عن ابن جريج قال… :ما الجمعة بأن يوتى أوجب بذلك منها إلا في الجماعة فكيف في الفطر ؟ قال عطاء :لا يتمان أربعا في جماعة ولا غيرها(مصنف عبد الرزاق باب وجوب صلاة الفطر والاضحى ۲۹۹/۳ ) بند