انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۴)حضرت سعید بن جبیرؒ (۹۵ھ) الفقیہ الکوفی آپؒ کے علم کا اندازہ اس سے کیجئے کہ موسمِ حج میں اہلِ کوفہ حضرت ابنِ عباسؓ سے اگر کوئی مسئلہ پوچھتے توآپؓ کہتے: "ألَیْسَ فِیْکُمْ سَعِیْدُ بْنُ جُبَیْرٍ؟" کیا تم میں سعید بن جبیر نہیں ہیں؟ عبادت میں یہ سعادت ملی کہ کعبہ میں داخل ہوکر جوفِ کعبہ میں ایک قرآن ختم کیا (تذکرۃ الحفاظ:۱/۷۲، من حماد بن ابی سلیمان) یہ سعادت کسی اور کونہیں ملی۔