انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نبی اور رسول میں فرق اللہ تعالی کا نظام پیغمبروں کےسلسلہ میں یہ تھا کہ کبھی ایسا پیغمبر دنیا میں بھیجتے تھےجس کو نئی شریعت اورنئی کتاب دیدیا کرتے اور جب نئی شریعت اورنئی کتاب کی ضرورت نہ ہوتی توپہلے پیغمبر ہی کی شریعت اوراس کی کتاب اس کے حوالے کرکے لوگوں کو اس کی دعوت دینے اور اس کے صحیح مفہوم کے بیان کرنے کا حکم فرمادیتے،اس لحاظ سے بعض حضرات نبی اور رسول میں تھوڑا سافرق کرتے ہیں۔ رسول:اس پیغمبر کو کہتے ہیں کہ جس کو مستقل(الگ) شریعت اور نئی کتاب دی گئی ہو جیسے حضرت ابراہیم، حضرت داؤد،حضرت موسیٰ، حضرت عیسی علیہم السلام اورہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔ نبی: عام ہے ہر پیغمبر کو کہتے ہیں چاہے اسے مستقل شریعت اورنئی کتاب دی گئی ہو یا پہلی شریعت وکتاب کے تابع ہو۔ (الفروق اللغویہ:۱/۵۳۱)