انوار اسلام |
س کتاب ک |
ظہر کی چار سنتِ مؤکدہ میں دو رکعت پر سلام پھیردے تو کیا حکم ہے؟ ایک شخص نے سنتِ مؤکدہ ظہر کے لئے چار رکعت کی نیت باندھی کہ فرض کی جماعت شروع ہوگئی، اب اگر وہ شخص دو رکعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوجائے تو ایسی حالت میں جماعت کے بعد چار رکعت سنت مکمل پڑھے، پہلے جو دو رکعت پر سلام پھیرا وہ نفل ہوگئیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۹۸،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۵، زکریا بکڈپو، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۱۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)