انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تعلیم کی وجہ سے شادی نہ کرنےوالے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ امامت صحیح ہونے کے لئے امام کا شادی شدہ ہونا شرط نہیں ہے، جبکہ پاک بازی کی زندگی گذار رہا ہے اور علم دین حاصل کرنے میں مشغول ہے اور تعلیم پوری کرکے شادی کے لئے کہتا ہو تو کیا بُرا ہے؟ جو لوگ خواہ مخواہ پیچھے پڑے رہتے ہیں اور امامت کو ناجائز قرار دیتے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں، اگر ابھی شادی ہوگئی اور تعلیم رک گئی تو اس کے حق میں کتنا بڑا نقصان ہوگا، البتہ اگر تعلیم پوری ہونے کی مدت میں گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو مقتدیوں کو چاہئے کہ شادی کا انتظام کردیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۸۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)