انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حرام گوشت کھلائی گئی مرغی کا شرعی حکم ایسی مرغی کا گوشت حلال ہے ۔اگر خوراک میں غالب حرام ہو تو بہتر ہے کہ ایسی مرغی کو تین روز بند رکھ کر حلال غذا دی جائے پھر ذبح کیا جائے ، البتہ اگر مرغی کے گوشت میں حرام غذا اور نجاست کھانے سے بدبو پیدا ہوجائے تو اس کو اتنی مدت بند رکھ کر حلال غذا دینا ضروری ہے کہ بدبو زائل ہوجائے ، بدبو زائل ہونے سے قبل ذبح کردیا تو اس کا گوشت حلال نہ ہوگا ۔ (احسن الفتاوی : ۷/۴۰۸)