انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز جنازہ کی دُعاء مادری زبان میں پڑھنا کیسا ہے؟ بالغ کے جنازہ میں تین تکبیر کے بعد جودُعا پڑھی جاتی ہے: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ۔ (الدعا:۳/۱۳۵۔ ترمذی، كِتَاب الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،بَاب مَايَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ،حدیث نمبر:۹۴۵،بسند حسن) اگرکسی کویہ دُعا عربی میں نہ آتی ہو تومقتدی اپنی مادری زبان جیسے اُردو یابنگلہ میں اس دُعا کا ترجمہ، جیسے: ترجمہ:اے اللہ ہمارے زندوں ،مردوں پڑے چھوٹے مرد عورت غائب حاضر کی مغفرت فرما، اے اللہ ہم میں سے جسے زندہ رکھ اسلام پر رکھ اورموت دے تو ایمان پر دے۔ پڑھنے سے بھی نماز فاسد نہیں ہوگی؛ لیکن کوئی دُعا مثلاً : رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (البقرۃ:۲۰۱) ترجمہ:اے ہمارے پروردگار! ہمیں دُنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔ (توضیح القرآن:۱/۱۳۱، مفتی تقی عثمانی، فریدبکڈپو، نیودہلی) عربی ہی میں پڑھنا اعلیٰ بات ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۶۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)