انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا پنج وقتہ نماز وں کے علاوہ کوئی اور نماز ہے؟ پانچ وقت کی نمازیں تو ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہیں، ان کے علاوہ نفلی نمازیں ہیں، وہ جتنی چاہے پڑھے، بعض خاص نمازوں کا ثواب بھی آنحضرت ﷺنے بیان فرمایا ہے، مثلاً:تہجد کی نماز، اِشراق، چاشت،اوّابین، نمازِ استخارہ، نمازِ حاجت وغیرہ۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)