انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہاتھ اٹھانے کا معیار خیال رہے کہ ہر دعاء کے لئے دونوں ہاتھوں کا اٹھانا مسنون اورمشروع نہیں ہے؛بلکہ اس کا ایک معیار اورضابطہ ہے وہ یہ ہے۔ قاعدۂ کلیہ یہ ہے کہ مطلق دعاء کے لئے رفع یدین مستحب ہے،مگر جہاں شریعت نے خاص مواقع میں خاص الفاظ کے ساتھ دعاء کی تعلیم دی ہے مثلاً مسجد میں داخل ہوتے اورنکلتے وقت سونے کے وقت اورسونے سے اٹھ کر بیت الخلاء میں داخل ہوتے اورنکلتے وقت،سوار ہوتے وقت اور بوقت جماع وغیرہ،ان مواضع میں دعاء کے وقت ہاتھ اٹھانا شرعاً ثابت نہیں،کھانے کے بعد اور اذان کے بعد دعاء بھی اسی قسم میں داخل ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۱/۳۶۶) صدیق حسن بھوپالی نے بھی لکھا ہے کہ جو دعائیں کسی وقت وحال کے ساتھ مقید ہوں (جیسے بازار جاتے وقت مسجد جاتے وقت) اس میں ہاتھ اٹھانا مستحب نہیں۔ (نزل الابرار:۳۶)