انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یوسف بن تاتقین کی وفات اندلس پر قبضہ حاصل ہونے کے بعد امیر المسلمین یوسف بن تاشقین پندرہ سال تک زندہ رہا اور محرم ۵۰۰ ھ میں فوت ہوا،یہ زمانہ اندلس میں امن وامان کا گذرا،اگرچہ اندلس کے عربی النسل باشندے مرابطین کی حکومت وسلطنت سے اس لئے کبیدہ خاطر رہے کہ وہ بر بری لوگوں کو اپنے اوپر حکمران دیکھنا پسند نہ کرتے تھے،لیکن یہ اُن کی غلطی تھی،اگر بربری مسلمان اُن پر حکمراں نہ ہوتے تو ان کو عیسائیوں کی غلامی کرنی پڑتی۔