انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سورہ کہف حضرت ابو سعید ؓ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا جو شب جمعہ کو سورہ کہف پڑھے گا اس کے اور بیت اللہ کے درمیان ایک نور قائم کردیا جائے گا۔ (ترغیب :۱/۵۱۲) حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ جو جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھے گا اس کے لئے اس کے قدم سے آسمان تک نور ہوگا، جو قیامت کے دن روشن ہوگا اوردو جمعہ کے درمیان کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ حضرت ابو سعید خدریؓ کی ایک روایت میں ہے کہ جو اس کی دس آخری آیتیں پڑھے گا اس پر دجال کا تسلط نہ ہوگا (وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہےگا)۔ (ترغیب:۱/۵۱۳) حضرت ابودرداء کی ایک روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا جو سورہ کہف کے شروع کی دس آیتیں پڑھے گاوہ دجال کے فتنے سےمحفوظ رہے گا ۔ (بیہقی فی الشعب :۲/۴۷۳) علامہ آلوسی نے ذکر کیا کہ سورہ کہف کا اول اورآخر دونوں کے متعلق احادیث میں ہے کہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رکھے گا اور علماء کرام جمعہ کے دن سورہ کہف کا پڑھنا سنت قرار دیتے ہیں۔ (روح المعانی:۱۵/۲۰۰) لہذا جمعہ کے دن خود بھی اوراہل وعیال کو بھی اس کی تاکید کریں کہ ضرور پڑھیں تاکہ ان کی بھی عادت ہو اوروہ بھی ان فضائل کے حاصل کرنے والے ہوں۔ جمعہ کے دن مسنون اعمال میں صلوٰۃ التسبیح کا پڑھنا بھی ہے جس کی آپ ﷺ نے اپنے محبوب چچا حضرت عباس کو تاکید فرمائی تھی۔ (ترمذی:۱۰۹)