انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تفسیرنعیمی اس کا اصل نام "کنزالایمان" ہے، اس میں بریلوی مکتب فکر کے بانی مولانا احمدرضاخان بریلوی کا ترجمہ اور اسی مکتب فکر کے عالم مولانا سیدمحمدنعیم الدین مرادآبادی کی تفسیر ہے جو "تفسیر نعیمی" کے نام سے مشہور ہے، تفسیر میں ان کے مکتب فکر کی ترجمانی کی گئی ہے اور کتاب گویا تمام بدعات ومحدثات کی نقیب وترجمان ہے، تاہم ترجمہ سہل اور آسان ہے، تفسیری مضامین میں متقدمین کی عربی تفسیروں کے علاوہ اُردو تفاسیر سے بھی استفادہ کیا گیا ہے، یہ تفسیر ایک ہی جلد میں ہے، اس لیے اس کو تفسیر کہنے کے بجائے حواشی سے موسوم کرنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ یہ کتاب پہلی بار ۱۳۳۰ھ میں طبع ہوکر منظر عام پر آئی جو ان دنوں بھی دستیاب ہے۔