انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حکومت اغلبیہ (افریقیہ) ۷۱سنہ۱۷۴ھ سے صوبہ افریقہ (تیونس) بھی خلافتِ عباسیہ سے آزاد ہوگیا اور ابراہیم بن اغلب کی اولاد نے سوسال سے زیادہ عرصہ تک بڑی شان وشوکت کے ساتھ حکومت کی، سنہ۲۱۹ھ میں سلطنتِ اغلبیہ نے جزیرہ صقلیہ کوعیسائیوں سے فتح کرکے اپنی حکومت میں شامل کیا اور آخر تک اس پرقابض ومتصرف رہی، اس خاندان میں بعض بڑے ذی ہوش اور لائق فرماں روا گزرے ہیں، جب اس ملک میں عبیدیوں نے خروج کیا توحکومت اغلبیہ ہی کی بنیادوں پراپنی سلطنت قائم کی اور سلطنت ادریسیہ کی خودمختاری کوسلب کرکے حکومت اغلبیہ کے دارالسلطنت قیروان کواپنا دارالسلطنت بنایا؛ یہاں تک کہ وہ مصر پربھی قابض ہوئے اور پھرمصر میں اپنا دارالحکومت تبدیل کرلیا، سلطنت اغلبیہ کی تاریخ ادریسہ سے زیادہ دلچسپ ہے، سنہ۲۹۶ھ میں اس سلطنت کا خاتمہ ہوگیا، اس خاندان نے نہ صرف جزیرہ صقلیہ (سسلی) ہی کوفتح کیا؛ بلکہ مالٹا اور سارڈینیہ کوبھی فتح کرلیا تھا، ان کی بحری طاقت بہت زبردست تھی اور تمام بحرِروم پرسلاطین اغلبیہ کا قبضہ تھا، بعض اوقات ان کے جہاز یونان اور فرانس کے ساحلوں پربھی تاخت وتاراج کرآتے تھے۔