انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عیسائی جنرل تدمیر کا پہلا حملہ اور شکست شاہ لرزیق کا سپہ سالار تدمیر ایک زبردست فوج لیے ہوئے اسی نواح میں اتفاقاً موجود تھا طارق کے ہمراہ ہی ابھی پورے طور پر حواس بجا کرنے نہ پائے تھے کہ تدمیر نے اس نوورادوں کی خبر سن کران پر حملہ کیا تدمیر ایک نہایت تجربہ کار اور مشہور سپہ سالار تھا وہ بہت سے معرکوں میں ناموری حاصل کرچکا تھا تدمیر نہ بڑے جوش وخروش کے ساتھ حملہ کیا مگر طارق نے اس کو شکست فاش دےکر بھگادیا تدمیر نے طارق سے شکست کھاکر اور ایک محفوظ مقام میں پہنچ کر بادشاہ لرزیق کو اطلاع دی کہ:اے شہنشاہ !ہمارے ملک پر ایک غیر قوم نے حملہ کیا ہے میں نے ان لوگوں کا مقابلہ کیا اور پوری ہمت وشجاعت سے کام لیا لیکن مجھ کو اپنی کوششوں میں ناکامی ہوئی اور میری فوج ان لوگوں کے مقابلہ میں قائم نہ رہ سکی ضرورت ہے کہ آپ بنفس نفیس زبردست فوج اور طاقت کے ساتھ اس طرف متوجہ ہوں میں نہیں جانتا کہ حملہ آور لوگ کون ہیں کہاں سے آئے ہیں آیا آسمان سے اترے ہیں یا زمین سے نکل آئے ہیں۔