انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سفر سفر کیلئے جمعرات کو روانگی زیادہ پسند تھی،سواری کو تیز چلاتے،پڑاؤسے صبح کے وقت کوچ کرنا معمول رہا،سفر (Camp life) میں جو اجتماعی کام درپیش ہوتے ان میں ضرور حصہ لیتے؛چنانچہ ایک بار کھانا تیار کرنے کی مہم تھی،سارے ساتھیوں نے کام تقسیم کئے،آپ ﷺ نے بھی لکڑیاں چننا اپنے ذمہ لیا،کہا گیا کہ آپ ﷺ تکلیف نہ کریں،ہم سب اس کے لئے کافی ہیں، فرمایا: کہ مجھے امتیاز پسند نہیں،سفر میں اپنی سواری پر باری باری کسی نہ کسی پیادہ ساتھ کو شریک کرتے،سفر سے رات میں واپس آنا پسند نہ تھا، آتے تو سیدھے گھر جانے کے بجائے مسجد میں جاکر نفل ادا کرتے،گھر میں اطلاع ہوجانے کے بعد اطمینان سے جاتے۔