انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اگر ایک کرسی پر بیٹھ کر دوسری کرسی پر سجدہ کیا تو نماز صحیح ہوجائے گی ، بشرطیکہ سجدہ کے وقت گھٹنے بھی کرسی پر رکھے، مگر ایسا کرنا گناہ ہے، زمین پر بیٹھ کر نماز ادا کرنا چاہئے اور اگر بوقت سجدہ گھٹنے کرسی پر نہ رکھے تو یہ نماز واجب الاعادہ ہے، معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگ کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کے بجائے اشارہ سےنماز پڑھتے ہیں، اگر زمین پر بیٹھ کر سجدہ کی قدرت ہو تو کرسی پر اشارہ سے نماز نہیں ہوگی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۵۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)