انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بھائیوں کی بغاوت ملک اندلس میں اگرچہ متضاد عناصر کے لوگ آباد تھے اور اس موقعہ پر کہ امیر عبدالرحمن فوت ہوگیا تھاملک کے اندر بغاوتیں پیدا ہوسکتی تھیں ،مگر امیر عبدالرحمن نے اپنی زندگی میں سرکشوں کو اس طرح زیر کردیاتھا کہ وہ اب اس قابل ہی نہ رہے تھے کہ سر اٹھائیں مگر بجائے ان غیر کف باغیوں کےخود ہشام کے بھائیوں نے علم بغاوت بلند کرکے سلطان ہشام کے عنوان سلطنت ہی میں مشکلات پیدا کردیں اور بہت جلد لوگوں کو معلوم ہوگیا کہ امیر عبدالرحمن نے اپنے ولی عہد کے انتخاب میں مطلق غلطی نہیں کی تھی،سلیمان نے جوطلیطلہ کاگورنر تھا بغاوت اور اپنی خود مختاری کا اعلان کیا ،ادھر عبداللہ قرطبہ سے بھاگ کراپنے بھائی سلیمان کے پاس پہنچ گیا ،سلطان ہشام نے دونوں بھائیوں کی سرکشی کا حال سن کر درگزر سے کام لیا اور سمجھا کہ چندروز کے بعد یہ خود ہی راہ راست پر آجائیں گے۔