انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مٹی ڈالتے وقت ابو امامہ سے مروی ہے کہ جب آپ ﷺ نے ام کلثوم کو قبر میں رکھا تو فرمایا: مِنْھَا خَلَقْنَا کُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْریٰ پھر فرمایا :بسم اللہ وفی سبیل اللہ ترجمہ: اسی مٹی سے ہم نے تم کو پیدا کیا اوراسی میں ہم تم کو لوٹائیں گے اور اسی سے ہم تم کو دوبارہ نکالیں گے۔ (بیہقی،الفتوحات:۴/۱۹۰) علامہ نوی نے بیان کیا کہ مٹی ڈالتے وقت پہلی مرتبہ منہا خلقنا کم اوردوسری مرتبہ اللہ اکبر ،تیسرے مرتبہ الحمد للہ رب العالمین پڑھے۔ (الفتوحات:۱۹۰)