انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قبر میں میت کا منہ قبلہ رخ نہ کیا توکیا حکم ہے؟ میت کا چہرہ قبر میں عمداً قبلہ رخ نہ کرنا موجب معصیت ہے؛ البتہ سہواً ایسا ہوا ہے توکوئی حرج نہیں، مٹی ڈالنے سے پہلے معلوم ہوجائے کہ منہ قبلہ کی طرف نہیں ہے توقبر کھول کریعنی اینٹ بانس وغیرہ ہٹاکر چہرہ قبلہ کی طرف کردیا جائے، بعد میں مٹی ڈال چکنے کے قبر کھولنا گناہ ہے، جائز نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۸۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)