انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ناقابل وصول مال کی زکوٰۃ warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. مال ضمار:وہ مال ہوتا ہے جو ملکیت میں تو ہوتا ہے، لیکن اس تک پہنچنا دشوار ہوتا ہے، بایں طورکہ کسی کو قرض دے اور اس پر دلیل قائم کرنے پر قادر نہ ہوسکے پھر ایک مدت کے بعد اس پر قبضہ کرے، اسی طرح کسی شخص نے دوسرے کے مال کو غصب کرلیا اور وہ غاصب پر دلیل قائم نہ کرسکتا ہو؛ پھر غاصب نے اس کو وہ مال ایک مدت کے بعد واپس کردیا، اسی طرح کوئی شخص اپنے مال کو کسی جگہ دفن کردے اور وہ جگہ بھول جائے پھر ایک مدت کے بعد وہ مل جائے ، اسی طرح کسی کے مال پر چھاپہ مارا گیا پھر وہ ایک زمانہ کے بعد اس پر قابض ہو جائے ۔ حوالہ وَتَفْسِيرُ مَالِ الضِّمَارِ هُوَ كُلُّ مَالٍ غَيْرُ مَقْدُورٍ الِانْتِفَاعُ بِهِ مَعَ قِيَامِ أَصْلِ الْمِلْكِ كَالْعَبْدِ الْآبِقِ وَالضَّالِّ ، وَالْمَالِ الْمَفْقُودِ ، وَالْمَالِ السَّاقِطِ فِي الْبَحْرِ ، وَالْمَالِ الَّذِي أَخَذَهُ السُّلْطَانُ مُصَادَرَةً ، وَالدَّيْنِ الْمَجْحُودِ إذَا لَمْ يَكُنْ لِلْمَالِكِ بَيِّنَةٌ وَحَالَ الْحَوْلُ ثُمَّ صَارَ لَهُ بَيِّنَةٌ بِأَنْ أَقَرَّ عِنْدَ النَّاسِ ، وَالْمَالِ الْمَدْفُونِ فِي الصَّحْرَاءِ إذَا خَفِيَ عَلَى الْمَالِكِ مَكَانُهُ (بدائع الصنائع فصل الشَّرَائِطُ الَّتِي تَرْجِعُ إلَى الْمَالِ ۴۰۰/۳) عَنْ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ رضي الله عنه، قَالَ:إذَا حَضَرَ الْوَقْتُ الَّذِي يُؤَدِّي فِيهِ الرَّجُلُ زَكَاتَهُ أَدَّى عَنْ كُلِّ مَالٍ، وَعَنْ كُلِّ دَيْنٍ، إلَّا مَا كَانَ مِنْهُ ضِمَارًا لَا يَرْجُوهُ (نصب الراية كِتَابُ الزكاة ۳۳۴/۲) بند مسئلہ: ناقابل حصول مال میں(جو ایک مدت تک قبضہ سے باہر رہا ہے)، گذشتہ سالوں کی زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ حوالہ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِى تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِىِّ :أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ فِى مَالٍ قَبَضَهُ بَعْضُ الْوُلاَةِ ظُلْمًا يَأْمُرُ بِرَدِّهِ إِلَى أَهْلِهِ وَتُؤْخَذُ زَكَاتُهُ لِمَا مَضَى مِنَ السِّنِينَ ، ثُمَّ أَعْقَبَ بَعْدَ ذَلِكَ بِكِتَابٍ أَنْ لاَ تُؤْخَذَ مِنْهُ إِلاَّ زَكَاةٌ وَاحِدَةٌ فَإِنَّهُ كَانَ ضِمَارًا (السنن الكبري للبيهقي باب زَكَاةِ الدَّيْنِ إِذَا كَانَ عَلَى مُعْسِرٍ أَوْ جَاحِدٍ ۷۸۷۶) بند