انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ بیہقی میں روایت ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ کا بیان ہے کہ اگر میں پتھر اٹھاتا تھا تو آنحضورﷺ کی برکت سے امید یہ ہوتی تھی کہ اس پتھر کے نیچے سے سونا نکلے گا؛ چنانچہ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں حضرت عبدالرحمن کا انتقال ہواتو اتنا زیادہ سونا ان کے گھر میں تھا کہ پہاؤڑوں سے کاٹ کاٹ کر وارثوں میں تقسیم ہوا تھا اور پھاؤڑا چلانے والے تھک تھک جاتے تھے، عبدالرحمن کی چار بیویاں تھیں، ایک بیوی بنو کلب میں سے تھی اس کا نام تماضر تھا اور اس کو مرض الموت میں حضرت عبدالرحمنؓ نے طلاق دےدی تھی اس کے حصہ میں پورے مال کے آٹھویں حصہ کا چوتھائی آتا تھا تو اس نے اسی ہزار دینار پر رضامندی ظاہر کی تھی، عبدالرحمن بن عوفؓ نے پچاس ہزار دینار اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی وصیت کی تھی اور ایک باغ چار لاکھ کی مالیت کا ازواج مطہرات کو دے کر انتقال کیا تھا لاکھوں روپے کی صدقات وخیرات بھی کیے، یہ سب آنحضورﷺ کی دعا کی برکت اورآپ ﷺ کا معجزہ تھا۔