انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بیدار ہونے کے بعد (۱)حضرت حذیفہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ (ابی داؤد،باب مایقال عندالنوم،حدیث نمبر۴۳۹۰) ترجمہ:تعریف اس کی جس نے موت(نیند)کے بعد زندہ کیا اوراس کی طرف آنا ہے۔ (ابوداؤد:۶۸۸) (۲)حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم بیدار ہوتو یہ دعاء پڑھو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِی جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہِ ترجمہ:تعریف اللہ کی جس نے ہمارے جسم میں عافیت دی،ہماری روح واپس فرمائی اور اپنی یاد کی توفیق دی۔ (عمل الیوم نسائی:۸۶۶،ترمذی:۲/۱۷۷) (۳)حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص نیند سے بیدار ہوتو یہ دعاء پڑہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَ النَّوْمَ وَالْیَقْظَۃَ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بَعَثَنِیْ سَالِماً سَوِیَّا اَشْھَدُ اَنَّ اللہَ یُحْیِی الْمَوْتیٰ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْر. (ابن سنی:۱۰) ترجمہ:تعریف اس کی جس نے نیند اوربیداری کو پیدا کیا ،تعریف اس کی جس نے صحیح وسالم اٹھایا،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہی مردوں کو زندہ کرے گا، وہ ہر شئی پر قدرت رکھتا ہے۔ تواللہ تعالی فرماتے ہیں بندہ نے سچ کہا۔ (۴)حضر ت جابرؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے یہ دعاء پڑھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ اِلَیَّ نَفْسِیْ وَلَمْ یُمِتْھَا فِی مَنَامِھَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَا اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِہِ اِنَّہُ کَانَ حَلِیْماً غَفُوْراً،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّابِاِذْنِہِ اِنَّ اللہَ بِالنَّاسِ لَرَؤُفٌ رَّحِیْم ترجمہ:تعریف اس خدا کی جس نے ہماری جان واپس کی اورنیند میں موت نہ دی،تعریف اس خدا کی جس نے آسمان وزمین کو گرنے سے روک رکھا ہے،گرجائے تو اسے کوئی روکنے والا نہیں، یقیناً وہ بردبار اور معاف کرنے والا ہے،تعریف اس خدا کی جس نے آسمان کو روک رکھا ہے کہ زمین پر گرے،(ہاں)مگر اس کی اجازت سے،یقیناً اللہ تعالی تمام لوگوں پر رحم کرنے والا مہربان ہے۔ (حاکم،حصین:۱۵۳،ابن حبان:۱۲،رقم ۵۵۳۳،بسند صحیح) (۵)حضرت ابو جحیفہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو یہ دعاء پڑھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ عَلَیْنَا اَرْوَاحَنَا بَعْدَ اِذْکُنَّا اَمْوَاتاً ترجمہ:تعریف خداکی جس نے ہماری روح کو ہم پر واپس کیا اوراس کے بعد کہ ہم مردہ تھے۔ (طبرانی،مجمع:۱۰/۱۲۵،بسند صحیح) (۶)حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب بیدار ہوتے تو یہ دعاء پڑہتے۔ لَا اِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَّکَ اللَّهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَغْفِرُکَ لِذَنْبِي وَأَسْأَلُکَ رَحْمَتَکَ اللَّهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنَّکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (ابی داؤد،باب مایقول الرجل اذا تعار اللیل،حدیث نمبر:۴۴۰۲) ترجمہ:نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے،پاک ہے تو،اے اللہ میں استغفار کرتا ہوں اپنے گناہوں سے،سوال کرتا ہوں تیری رحمت کا،اے اللہ میرے علم میں زیادتی عطا فرما، اورہدایت کے بعد میرے دل کو کج نہ فرما، اپنی جانب سے رحمت کی بخشش عطا فرما، یقیناً تو خوب بخشنے والا ہے۔ (۷)حضرت ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو آدمی نیند سے بیدار ہوکر یہ دعاء پڑھے۔ سُبْحَانَ اللہِ الَّذِیْ یُحْیِی الْمَوْتیٰ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر ترجمہ:پاک ہے وہ اللہ جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور ہر شئے پر قادر ہے۔ تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے سچ کہا اورشکر ادا کیا اور پھر اس وقت یہ دعاء پڑھ لے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ یَوْمَ تَبْعَثْنِیْ مِنْ قَبْرِیْ اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ (مکارم اخلاق خرائطی:۲/۹۱۳) ترجمہ:اے اللہ میرے گناہ اس دن معاف فرما جس دن مجھے قبر سے اٹھائے گا،اے اللہ مجھے قیامت کے دن عذاب سے بچا۔ (۸)حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص نیند سے بیدار ہونے کے وقت یہ دعاء پڑھ لے تو وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے آج ہی اس کی ماں نے جنا ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَا نَفْسِیْ بَعْدَ مَوْتِھَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر (مکارم الخرائطی:۹۱۴) ترجمہ:تعریف اس خدا کی جس نے مجھے نیند کے بعد بیدار کیا،میرا رب ہر شئی پر قادر ہے۔