انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رفتار حضورﷺ کی چال عظمت،وقار،شرافت اوراحساس ذمہ داری کی ترجمان تھی،چلتے تو مضبوطی سے قدم جما کر چلتے،ڈھیلے ڈھالے طریق سے قدم گھسیٹ کر نہیں، بدن سمٹا ہوا رہتا،دائیں بائیں دیکھے بغیر چلتے ،قوت سے آگے کو قدم اٹھاتے،قامت میں آگے کی طرف قدرے جھکاؤ ہوتا ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اونچائی سے نیچے کو اتررہے ہیں،ہند بن ابی ہالہ کے الفاظ میں گویا زمین آپ کی رفتار کے ساتھ ساتھ لپٹتی جارہی ہے،رفتار تیز ہوتی،قدم کھلے کھلے رہتے،آپ معمولی رفتار سے چلتے مگر بقول حضرت ابوہریرہؓ ہم مشکل سے ساتھ دے پاتے،حضورﷺ کی رفتار یہ پیغام بھی دیتی جاتی تھی کہ " زمین میں گھمنڈ کی چال نہ چلو" (سورہ لقمان)