انوار اسلام |
س کتاب ک |
پٹرول سے کپڑے دھوسکتے ہیں یا نہیں؟ پڑول کے جہاں اور بہت سے فوائد ہیں اِن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے زمانہ میں اس کا استعمال کپڑوں وغیرہ کی دھلائی اور صفائی کے لئے بھی ہوتا ہے؛ بہرِحال جونجاست نظر آنے والی ہو اس کی صفائی کے لئے ہرپاک سیال چیز کافی ہوتی ہے؛ اِس لئے پٹرول کے ذریعہ کپڑوں وغیرہ کا دھونا یا کسی بھی محسوس نجاست کا اِس کے ذریعہ ازالہ درست ہوگا؛ البتہ پٹرول سے غسل یا وضو ہرگز درست نہ ہوگا؛ اِس لئے کہ اس کے لئے پانی کا استعمال یاتیمم ہی ضروری ہے۔ (ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۸۶)