انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تاخیر قبولیت کی حکمت حضرت جابرؓ سے مرفوعاً روایت ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام بندوں کی ضرورتوں پر مامور ہیں،جب کافر دعاء کرتا ہے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں اے جبرئیل اس کی حاجت پوری کرو میں اس کی دعاء نہیں سننا چاہتا ہوں اورجب کوئی مومن دعاء کرتا ہے تو اللہ تعالی جبرئیل علیہ السلام سے فرماتے ہیں کہ اس کی حاجت کو رو کے رکھو میں اس کی پکار پسند کرتا ہوں۔ (الدعاء:۸۷،کنزالعمال:۲/۵۳) فائدہ:اس سے معلوم ہوا کہ دعاء کی قبولیت میں تاخیر ہونا اس کے ناراض ہونے کی علامت نہیں۔