انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفدالسباع ( درندوں کا وفد ) مطلب بن عبداللہ بن حنطب سے مروی ہے کہ جس وقت مدینہ میں حضور اکرم ﷺ اپنے اصحاب کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک بھیڑیا آیا ، رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھڑا ہوگیا اور آواز کرنے لگا ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ یہ درندوں کا قاصد ہے جو تمہارے پاس آیا ہے ، اگر تم لوگ اس کا کوئی حصہ مقرر کردو تو اس کے علاوہ کسی چیز پر نہ بڑھے گا اور اگر تم اس کو چھوڑ دو اور اس سے بچو تو وہ جو کچھ لے لے گا اس کا رزق ہوگا ، اصحاب ؓ نے عرض کیا یارسول للہ ﷺ ہم تو اس کے لئے کسی چیز پر بھی راضی نہیں ، حضور اکرم ﷺ نے اس کی طرف اپنی انگلیوں سے اشارہ فرمایاکہ ان لوگوں کے پاس سے جلدی چلا جا ، وہ پلٹ گیا ، دیکھا تو وہ بھاگ رہا تھا . ( ابن سعد )