انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** خاص وقتوں کی خاص دعائیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی دعائیں خاص وقتوں اورخاص موقعوں کے لیے تعلیم فرمائی ہیں،ان میں سے چند جو روزمرہ کی ہیں یہاں بھی درج کی جاتی ہیں، خداتوفیق دے تو ان کو یادکرکے موقع پرپڑھنے کی عادت ڈال لینی چاہئے۔ (۱)جب صبح ہوتو کہے: "اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ"۔ (ترمذی ،باب ماجاء فی الدعاءاذا اصبح،حدیث نمبر:۳۳۱۳، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے شام کی، اور تیرے حکم سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے مریں گےاور تیری ہی طرف ہمیں لوٹنا ہے۔ (۲) جب شام ہو تو کہے: "اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ"۔ (ترمذی ،باب ماجاء فی الدعاءاذا اصبح،حدیث نمبر:۳۳۱۳، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ!تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے ہیں اور تیرے حکم سے مریں گےاورپھر تیری ہی طرف اٹھ کر جاناہے۔ (۳)جب سونے کے ارادے سے بستر پر لیٹ جائے تو کہے: " اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا"۔ (بخاری، بَاب وَضْعِ الْيَدِ الْيُمْنَى تَحْتَ الْخَدِّ الْأَيْمَن ،حدیث نمبر:۵۸۳۹، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ میں تیرے نام کے ساتھ مرنا اورجینا چاہتا ہوں۔ (۴)جب سوکر بیدار ہوتو کہے: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ"۔ (بخاری، بَاب وَضْعِ الْيَدِ الْيُمْنَى تَحْتَ الْخَدِّ الْأَيْمَن ،حدیث نمبر:۵۸۳۹، شاملہ، موقع الإسلام) شکر اللہ کا جس نے مجھے موت کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کرجانا ہے۔ (۵)جب قضائے حاجت کے لیے پاخانہ جائے توکہے: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ"۔ (بخاری ،باب ما یقول عند الخلاء،حدیث نمبر:۱۳۹، شاملہ، موقع الإسلام) اللہ کے نام سے اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں خبیثوں سے اورخبیث نیوں سے۔ (۶)پھر جب حاجت سے فارغ ہوکر نکلے توکہے: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي"۔ (ابن ماجہ،باب مایقول اذا خرج من الخلاء،حدیث نمبر:۲۹۷، شاملہ، موقع الإسلام) شکر اس اللہ کا جس نے دورکردی مجھ سے گندگی اور مجھے عافیت دی۔ (۷)پھر وضوکرے توشروع میں بسم اللہ پڑھے اوروضو کے درمیان میں یہ دعاکرتارہے: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رَزقِي"۔ (السنن الکبری للنسائی:۶/۲۴، شاملہ، موقع یعسوب) اے اللہ!میرے گناہ بخش دے اورمیرے لیے میرے گھر میں وسعت دے اور میری روزی میں برکت دے۔ (۸)وضوسے سے جب فارغ ہوتو کہے: " أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ الْمُتَطَهِّرِينَ"۔ (ترمذی،باب فی مایقال بعد الوضوء،حدیث نمبر:۵۰، شاملہ، موقع الإسلام) میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اوراس کے رسول ہیں،اے اللہ!مجھے کردے توبہ کرنے والوں اورپاک رہنے والوں میں سے۔ (۹)پھر جب مسجد جائے توداخلے کے وقت پہلے دایاں پاؤں اندررکھے اورکہے: "اللّٰہُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ"۔ (مسلم،باب ما یقول اذا دخل المسجد،حدیث نمبر:۱۱۶۵، شاملہ، موقع الإسلام) میرے رب مجھے بخش دے اورمیرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ (۱۰)اورجب مسجد سے نکلے توبایاں پاؤں پہلے نکالے اورکہے: " اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِك وَ رَحْمَتِكَ"۔ (مسلم،باب ما یقول اذا دخل المسجد،حدیث نمبر:۱۱۶۵، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں(دنیامیں)تیرافضل وکرم اور(آخرت میں)رحمت۔ (۱۱)جب کھانا شروع کرے تو کہے: "بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللہِ"۔ اللہ کے نام سے اوراس کی برکت کے ساتھ۔ (۱۲)جب کھانے سے فارغ ہوتو کہے: "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَامن مُسْلِمِينَ"۔ (ترمذی، باب مایقول اذا فرغ من الطعام،حدیث نمبر:۳۳۷۹ ، شاملہ، موقع الإسلام) شکر اللہ کا جس نے ہم کو کھلایا اورپلایا اورہم کو مسلمانوں میں کیا۔ (۱۳)اگرکسی کے یہاں دعوت کاکھانا کھائے تویہ بھی کہے: " اللَّهُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي"۔ (مسلم،باب اکرام ضیف وفضل ایثارہ،حدیث نمبر:۳۸۳۱، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ جس نے مجھے کھلایاتواس کو کھلا اور جس نے مجھے پلایا تو اس کو پلا۔ (۱۴)جب سواری پر سوار ہوتو کہے: " الحمد للہ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ"۔ (مسلم،باب ما یقول اذارکب الی سفر الحج،حدیث نمبر:۲۳۹۲، شاملہ، موقع الإسلام) اللہ کاشکرہے پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے قابو میں کردیا اورہم خود اس کو اپنے بس میں نہیں کرسکتے تھے اورایک دن ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں)۔ (۱۵)اورجب سفرپر نکلے تواللہ تعالی سے دعاکرے: "اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ"۔ (مسلم،باب ما یقول اذارکب الی سفر الحج،حدیث نمبر:۲۳۹۲، شاملہ، موقع الإسلام) اے اللہ ہمارے لیے اس سفرکو آسان کردےاوراس کی دوری کو مختصر کردے،اے اللہ!توہی سفر میں میرا ساتھیاورمیرے پیچھے توہی میرے گھر والوں کا دیکھنے والا ہے اے اللہ!میں تیری پناہ پکڑتاہوں سفر کی مشقت سے اوربری حالت دیکھنے سے اور واپس آکر بری حالت پانے سے مال میں اور گھر میں اوربچوں میں۔ (۱۶)اورجب سفرسے لوٹے توکہے: "آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ"۔ (بخاری، كِتَاب اللِّبَاسِ، بَاب إِرْدَافِ الْمَرْأَةِ خَلْفَ الرَّجُلِ، حدیث نمبر:۵۵۱۱، شاملہ، موقع الإسلام) ہم سفرسے آنے والے ہیں،توبہ کرنے والے ہیں عبادت کرنے والے ہیں اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں)۔ (۱۷)جب کسی دوسرے کو رخصت کرے تو کہے: " اسْتَوْدِعْ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتیماعَمَالِكَ"۔ (ترمذی ،باب مایقول اذا ودع انسانا،حدیث نمبر:۳۳۶۵، شاملہ، موقع الإسلام) میں اللہ کےسپرد کرتا ہوں تیرادین اورتیری قابل حفاظت چیزیں اور تیرے اعمال کے خاتمے (۱۸)جب کسی مصیبت زدہ کو دیکھے تو کہے: " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا"۔ (ترمذی،باب ما یقول اذارأی مبتلی،حدیث نمبر:۳۳۵۳، شاملہ، موقع الإسلام) شکر اس خداکا جس نے مجھے عافیت میں رکھا ہے اس مصیبت سے جس میں تجھ کو مبتلاکیا ہے اوراپنی بہت سی مخلوق پر اس نے مجھے فضیلت بخشی ہے(یہ سب اسی کا کرم ہے،میراکوئی کمال نہیں)۔ (۱۹)جب کسی شہر میں داخل ہو تو کہے: "اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا"۔ (المعج الاوسط للطبرانی،باب من اسمہ :عبدالرحمن،حدیث نمبر:۴۹۱۱، شاملہ، موقع جامع الحدیث) (اے اللہ ہمارے لیے اس شہر میں برکت دے اور اس کو ہمارے واسطے مبارک کر)۔ (۲۰)جب کسی مجلس سے اٹھے تو کہے: " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ"۔ (ترمذی،باب مایقوم اذا قام من المجلس،حدیث نمبر:۳۳۵۵، شاملہ، موقع الإسلام) (اے اللہ!میں تیری پاکی بیان کرتاہوں اور تیری حمدکرتا ہوں تیرے سواکوئی معبود نہیں میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں.