انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت علی کرم اللہ وجہہ نام ونسب علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ ؓ کو ابو الحسن اورابو تراب کی کنیت سے مخاطب فرمایا، آپؓ کی والدہ ماجدہ کا نام فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھا، آپ پہلی ہاشمیہ تھیں کہ خاندانِ ہاشمیہ میں منسوب ہوئیں، اسلام لائیں اورہجرت فرمائی،حضرت علی کرم اللہ وجہہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد بھائی تھے اورداماد بھی یعنی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کے شوہر تھے،آپؓ میانہ قد ،مائل بہ پستی تھے، دوہرا بدن،سرکے بال کسی قدر اُڑے ہوئے،باقی تمام جسم پر بال اورلمبی گھنی داڑھی ،گندم گوں تھے۔