انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** طواف وداع کے وقت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا رخصتی طواف کرتے وقت ملتزم کے پاس یہ دعا مستحب ہے۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَقَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِیْ بِخَیْرٍ ترجمہ: اے اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما اورعطا کردہ رزق پر قناعت عطا فرما اوراس میں برکت عطا فرما ہر غیبوبت پر میرے لئے بھلائی کا نگہبان بن جا۔ (الدعاء:۲/۱۲۱۰) ابراہیم ؒ نے عبدالرزاق سے نقل کیا ہے کہ جب تم مکہ سے واپسی کا ارادہ کرو توتم(وداعی طواف کے) ساتھ چکر پورے کرلو، پھر مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھو،پھر حجر اسود اورباب کعبہ کے درمیان ملتزم پر یہ دعا پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ اَمَتِکَ حَمَلْتَنِیْ عَلٰی دَابَّتِکَ وَسَیَّرْتَنِیْ فِیْ بِلَادِکَ حَتّٰی اَدْخَلْتَنِیْ حَرَمَکَ وَاَمَنکَ وَھٰذا بَیْتُکَ وَقَدْ رَجَوْتُکَ رَبِّ فِیْہ بِحُسْن ظَنِّیْ بِکَ اَنْ یَکُوْنَ قَدْ غَفَرْتَ لِیْ وَاِنْ کُنْتَ رَبِّ غَفَرْتَ لِیْ فَازْدَدْ عَنِّی رِضاً وَقَرِّبْنِیْ اِلَیْکَ زُلَفاً وَاِنْ کُنْتَ رَبِّ لَمْ تَغْفِرْلِیْ فَمِنِ الْآنْ رَبِّ فَاغْفِرْلِیْ قَبْلَ اَنْ یَنَائِیْ عَنِّی بَیْتُکَ یَا رَبِّ ھٰذَا اَوَانُ اِنْصِرَافِی اِنْ اَذِنْتَ لِیْ غَیْرَ رَاغِبٍ عَنْکَ وَلَا عَنْ بَیْتِکَ وَلَا مُسْتَبْدِلٍ بِکَ یَارَبِّ وَلَا بِبَیْتِکَ اَللّٰھُمَّ احْفِظْنِیْ مِنْ بَیْنَ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمَنْ اَمَامِیْ وَمِنْ وَرَائِیْ حَتَّی تَقْدِمَنِیْ اِلٰی اَھْلِیْ فَاذَا قَدِمْتَنِیْ رَبِّیْ فَلَا تَتَخَلِّ عَنِّی وَاکْفِنِیْ مُؤَنَۃَ اَھْلِیْ وَمُؤَنَۃَ خَلْقِکَ اِنَّکَ وَلِیِّ وَوَلِیُّھُمْ (الدعاء للطبرانی:۲/۱۲۱۱،الفتوحات الالہیہ:۵/۲۹) ترجمہ:اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں اور تیری بندی کا بیٹا ہوں، اے اللہ آپ نے سواری پر لادا ہمیں، اپنے شہر میں پہنچایا ہمیں یہاں تک کہ ہمیں اپنے حرم اورامن کی جگہ میں داخل فرمایا اور تیرا گھر ہے اے رب میں نے تم سے امید کی ہے تیرے ساتھ حسن ظن قائم کرتے ہوئے یہ کہ تو مجھے معاف کردے گا پس اگر تونے ہمیں معاف کردیا ہے تو خوشنودی میں زیادتی فرما اورہمیں اپنا تقرب عطا فرما ،اے رب تونے ہماری مغفرت اب تک نہیں فرمائی تو اب سے میری مغفرت فرما اے میرے رب قبل اس بات کے کہ میں تیرے گھر سے رخصت ہوں ،اے میرے رب اب یہ میرے لوٹنے کا وقت ہے اگر تو مجھے اجازت دے اس حال میں کہ نہ تجھ سے اور تیرے گھر سے بے توجہی ہو اورنہ اے رب تیرا اورتیرے گھر کا بدل ڈھونڈوں اے اللہ میری حفاظت فرما سامنے سے پیچھے سے دائیں ،بائیں سے آگے سے پیچھے سے یہاں تکہ کہ تو مجھے اہل میں پہنچادے تو مجھے نہ چھوڑنا اورکافی ہوجاتو میرے گھر والے کہ صرفہ کے لئے اوراپنے مخلوق کی ضرورت کے لئے تو میرا اوران سب کانگراں ہے۔