انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ملازمت کی وجہ سے ترکِ جماعت کا کیا حکم ہے؟ کسی مسلمان کو ایسی ملازمت کرنا جس میں کبھی ترکِ جماعت کے بغیر کام نہ چلے منع ہے، اس کو چاہئے کہ دوسری ملازمت یا گذران کی دوسری صورت اختیار کرے جو ادائے فرائض وسنن میں رکاوٹ پیدا کرنےوالی نہ ہو اور جب مل جائے تو ملازمتِ موجودہ کو ترک کردے، بحالتِ مجبوری مسجد میں بھی تنہا نماز درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۱۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)