انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام کے سوا کوئی دوسرا شخص اقامت نہ کہہ سکتا ہو تو ایسی صورت میں کیا کریں؟ اگر کسی مسجد میں یہ صورتِ حال ہو کہ کوئی اقامت نہ کہہ سکتا ہو تو امام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مقتدیوں کی دینی تعلیم وتربیت کی طرف خصوصی توجہ دے اور ان کو اس لائق بنائے کہ وہ صحیح طور پر اذان و اقامت کہہ سکیں؛ خود اپنی نماز پڑھ سکیں اور بوقتِ ضرورت نماز پڑھا بھی سکیں؛ تاہم اگر کہیں امام صاحب کے سوا کوئی اور اقامت کہنے کے لائق نہ ہو تو یہ درست ہے کہ خود امام ہی اقامت بھی کہدے، علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے کہ ایک موقع پرخود رسول ﷺ نے سفر میں اذان بھی کہی ہے، اقامت بھی اور نمازِ ظہر بھی پڑھائی ۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۵۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)