انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** لباس مبارک آنحضرتﷺ پشمینہ پہنتے تھے اورپہننے کی چیزوں میں قطعاً تکلف نہیں فرماتے تھے اورجس وقت نیا کپڑا استعمال فرماتے: " اللھم لک الحمد کما السبتہ واسلک خیرہ وخیر ماوضع لہ" پڑھتے تھے،آپ سفید لباس بے حد پسند فرماتے،صوت اورکتان کا لباس بھی کبھی کبھی پہن لیتے تھے،حبہ،قمیص،قبا،ازار،عمامہ،ٹوپی،چادر،حلہ،موزہ یہ سب آپ نے پہنے ہیں، سبز رنگ کی یمنی چادر آپ کو بے حد پسند تھی جو برد یمانی کے نام سے مشہور تھی،ایک چادر سے دوکونے اپنے شانوں کے درمیان باندھ کر نماز ادافرماتے تھے اور دستار مبارک کا ایک سرا جس کو شملہ کہتے ہیں دونوں شانوں کے درمیان چھوڑ کر فرق مبارک پر عمامہ باندھتے تھے،ٹوپی بھی پہنا کرتے تھے اوراسے عمامہ کے نیچے پہننے کی تاکید کرتے تھے۔