انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امیر عتبہ کی وفات امیر عتبہ افریقہ کے کاموں سے فارغ ہوکر ۱۲۲ھ میں اندلس واپس آیا تو یہاں اس کے خلاف بغاوت کا ارادہ پختہ ہوچکا تھا عبدالملک بن قطن کی نسبت اوپر تحریر ہوچکا ہے کہ اس کو عتبہ نے کسی علاقہ کا عامل بنایا تھا عتبہ کی غیر موجودگی میں عبدالملک نے رعایائے اندلس کے ایک بڑے حصے کو اپنے ساتھ بغاوت میں شامل کرلیا اور خود حکومت اندلس کو مدعی ہوا،امیر عتبے نے آکر اس بغاوت وسرکشی کے مٹانے کی تدابیر شروع کیں مگر اس کو موت نے زیادہ مہلت نہ دی،ماہ صفر ۱۲۳ھ میں امیر عتبہ نے دارلسلطنت قرطبہ میں انتقال کیا اور عبدالملک بن قطن بڑی آسانی سے تمام ملک اندلس پر قابض ومتصرف ہوگیا۔