انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ ۱۔اگر تم میں سے کوئی اتنے گناہ کرلے جس سے زمین آسمان کے درمیان کا خلاء بھر جائے اور پھر وہ ایک نیکی کرلے تو یہ نیکی ان سب گناہوں پر غالب آجائے گی۔ (حیاۃ الصحابۃ:۳/۵۵۰) ۲۔اگر کسی آدمی کو ہزار برس کی زندگی بھی مل جائے تو آخر اسے اسی جگہ جانا ہوگا جہاں آج تم مجھے جاتا ہوا دیکھ رہے ہو اللہ تعالی نے تمام بنی آدم پر موت کو لکھ دیا ہے،لہذا ان سب کو مرنا ہے۔ (حیاۃ الصحابۃ:۳/۵۵۱) ۳۔تم میں سے جس نے اپنے بھائی کو چھوڑا ہوا ہے اسے چاہئے کہ وہ خود جاکر اپنے بھائی سے ملاقات کرے اور اس سے مصافحہ کرے کسی مسلمان کو اپنا بھائی کو تین دن سے زیادہ نہیں چھوڑنا چاہیے؛ کیونکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ (حیاۃ الصحابۃ:۳/۵۵۱) ۴۔مومن کے دل کی مثال چڑیا جیسی ہے جوہردن نامعلوم کتنی مرتبہ اِدھر اُدھر پلٹتا ہے، (اس لئے آدمی مشورہ کے تابع ہوکر چلے) (حلیۃ الاولیاء:۱/۱۰۲) ۵۔بنی آدم میں سب سے زیادہ سمجھ دار وہ ہے جو اپنے رب کی سب سے زیادہ اطاعت کرے اوراپنی آخرت کے لئے سب سے زیادہ عمل کرے۔ (الریاض النضرۃ:۲/۳۱۷)