انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اعمال سيئہ (۱)بدکاری کرنا، جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا، خیانت کرنا، حسد کرنا، بغض رکھنا،گالی گلوج کرنا، چغلی کرنا، غیبت کرنا،تہمت لگانا، دوسرے کی نقل اتارنا، جھوٹی قسم کھانا، جھوٹی گواہی دینا ،لعنت کرنا، طعنہ زنی کرنا، چھوٹے یا بڑے سے فحش کلامی کرنا اورتکبر کرنا ،اپنے مال وغیرہ پر فخر کرنا، گانا گانا ،دوسرے کو حقیر سمجھنا، مردوں کا سونا اورریشمی لباس پہننا، ٹی وی دیکھنا اور ویڈیو یا تصاویر کھینچنا،اورکھینچوانا، نا محرم کو دیکھنا، اس سے بات چیت کرنا (ضروری ہو تو گنجائش ہے) بغیر بلائے دعوت میں جانا، خودکشی کرنا، مومن کا قتل کرنا، مزدور کی مزدوری روک لینا، ظلم کرنا، بخل کرنا، قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا، دوسروں کے حالات کا تجسس کرنا، پیشاب کے قطرات سے نہ بچنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، ماں باپ ، بیوی اور رشتہ دارو پڑوسی وغیرہ عام لوگوں کے حقوق ادا نہ کرنا ، شوہر کی نافرمانی کرنا، عورتوں کا بے پردہ ہونا، کسی کا ستر دیکھنا یا اپنا ستر دکھانا، جس کا نان و نفقہ ذمہ میں ہو اسے ادا نہ کرنا، حالتِ حیض میں جماع کرنا، کسی کی بیوی کو شوہر سے متنفر کرنا، نسب بدلنا، نجومی اورکاہن کے پاس جانا، فال کھلوانا، عورتوں کا خوشبو لگانا، غیروں کی مشابہت کرنا، عورتوں کا مردوں کی اور مردوں کا عورتوں کی مشابہت کرنا ، ڈاڑھی منڈانا ، مونچھیں بڑھانا، اور جسم گودوانا،نام ونمود کے لیے لباس یا زیور وغیرہ پہننااور باجا بجانا، امانت میں خیانت کرنا، صحابہ کرام ،اولیاء اللہ اور علماء وغیرہ کا احترام نہ کرنا نماز کی پا بندی نہ کرنا،زکوۃ وحج فرض ہونے کے باوجود ادا نہ کرنا،روزہ بلا عذر چھوڑدینا، قرآن پڑھ کر بھول جانا ، بدعت جاری رکھنا،دوسروں کا مال بلا اجازت استعمال كرنا،ٹیکس وصول کرنا، ، مردوں کا ٹخنہ سے نیچےپائجامہ پہننا،گھر میں تصویر رکھنا،فیصلوں میں ظلم کرنا،جوبات حدیث میں نہ ہو اسے حدیث کہہ کر بیان کرنا،کسی مردیا عورت کے پیچھے کے راستہ سے صحبت کرنا وغیرہ سب ناجائز اورگناہ کے کام ہیں اوریہ سب بُرے اخلاق ہیں۔